
آپ نے دنیا کے باہمت لوگوں کی کہانیاں ضرور سنی ہونگی. باہمت لوگوں میں کینیڈا کے ٹیری فاکس بھی شامل ہیں. ٹیری کینسر کا مریض تھا جس نے مرنے سے پہلے صرف 143 دنوں میں کینیڈا بھر میں 5,373 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
ٹیری نے پورے ملک کو ایکنیاولولہاور مقصد دیا۔ اس کا مقصد ہر کینیڈین فرد (اس وقت 24 ملین افراد) کے لیے ایک کینیڈین ڈالر وصول کرنا تھا، اور اس نے فروری 1981 میں 24.17 ملین کینیڈین ڈالر جمع کر کے اپنا ہدف حاصل کیا۔
ٹیری فاکس کی موت کے ایک سال بعد، ٹیری فاکس فاؤنڈیشن بنائی گئی، جو کینسر کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے کینیڈا اور کئی ممالک میں کینسر کے مریضوں کے علاج کی خاطر فنڈ ریزنگ کے لئے اس طرح کے دوڑ کے مقابلوں کے انعقاد کو فروغ دیتی ہے۔
ٹیری فاکس فاؤنڈیشن کے مطابق، ٹیری فاکس کی جانب سے کینسر کی تحقیق کے لیے پہلے ہی C$715 ملین سے زیادہ جمع کیے جا چکے ہیں۔