اب 20 کلو کا آٹے کا تھیلا خریدنے کے لیےبوری بھر کر پیسے لانا ہوں گے

0

اس بار گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کے باوجود بھی آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔۔۔کسانوں سے تو رعایتی نرخوں پر گندم کی خریداری ہوئی لیکن مل مالکان کی من مانیاں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ۔۔۔

پنجاب سے گندم کی بندش کے باعث پشاور میں 20 کلو کا تھیلہ 400 روپے جب کہ 80 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔۔۔

فائن آٹے کا 80 کلو گرام کا تھیلا جس کی قیمت پہلے 7500 روپے تھی اب اسی تھیلے کی قیمت 8500 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔۔۔

عام صارف جو  20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کا خریدتا تھا اب وہ 2400 روپے کا ہو گیا ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.