
نئی دہلی ،۔۔
بھارت میں ٹریکٹر ڈرائیور راجو گوند کو ہیرے کی ایک متروک کان سے ایک لاکھ ڈالر کی قیمت والا ہیرا ملا ہے۔
چالیس سالہ راجو کی زندگی بدل گئی۔ راجو مدھیا پردیش میں ہیروں کی کان کنی علاقے میں اپنے مالک کے لئے ٹریکٹر چلاتا تھا۔ مون سون میں کام نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی کے ساتھ ہیروں کی تلاش کا لائسنس لیا۔ایک خالی کان سے اسے تقریبا 20 کیرٹ کا ہیرا ملا۔
راجو جو کہ چھ ہزار ڈالر کا مقروض بھی ہے، نے بینک میں اپنا اکاونٹ کھلوایا ہے۔ اس کے خواب سچ ہونے جا رہے ہیں۔ وہ اس رقم سے تھوڑی زمین، ٹریکٹر خریدے گا اور نیا گھر بناۓ گا۔
ہیروں کے علاقے میں رہنے کا یہ تو فائدہ ہے کہ کبھی آپ کو کوئی ہیرا مل سکتا ہے