
موٹر وے پر کلرکہار کے قریب موٹر وے اہلکاروں کے ساتھ خاتون کی گالم گلوج کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے
موٹر وے پولیس انسپکٹر سمیع الرحمان کی مدعیت میں تھانہ کلر کہار میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
ایف آئی آر کے مطابق سالٹ رینج پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا،
خاتون کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکاروں پر حراساں کرنے کا الزام لگایا گیا،
خاتون نے دستاویزات فراہم کرنے کی بجائے اہم شاہرا کو بلاک کر دیا،
خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہی کہ دستاویزات فراہم نہ کی جائے،
خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی،
خاتون بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کرنے کی مرتکب ہوئی،