
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر موٹروے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں خاتون ڈرائیور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔۔دوران سماعت ملزمہ کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔۔۔ملزمہ نے علاقہ مجسٹریٹ محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔۔۔عدالت نے 25 اپریل کو ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔۔۔ملزمہ کو 24 اپریل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔ملزمہ کے خلاف رواں برس 2 جنوری کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔