
پیرس۔۔۔
مصر کی شمشیرزنی کی قومی ٹیم کے مقابلے کی کھلاڑی ندا حافظ نے حاملہ ہونے کی وجہ سے اولمپک گیمز کے مقابلوں کو الوداع کہہ دیا ہے۔
ندا نے ایونٹ کو ادھورا چھوڑنے پر دل کو چھو لینے والی بات کہ دی ہے۔
ندا حافظ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ "ایک اولمپک چیمپئن جو کہ سات ماہ کی حاملہ ہے وہ آپ کو گیمنگ پلیٹ فارم پر دو کھلاڑیوں کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔ مگر حقیقت میں ہم تین تھے۔ میں، میری حریف اور میرا چھوٹا بچہ جو ابھی اس دنیا میں نہیں آیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں اور میرے بچے نے جسمانی اور جذباتی دونوں طرح سے کافی چیلنجز کا سامنا کیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ "حمل کا سفر اپنے آپ میں مشکل ہے، لیکن زندگی اور کھیلوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے لڑنا مشکل سے کم نہیں تھا، حالانکہ یہ قابل قدر ہے۔ حمل کے دوران کھیلنے کا میرا فیصلہ میری طاقت اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔ یہ کسی مصری خاتون کو چلینج کرنے کا جواب ہے۔ یہ اس کا ثبوت ہےمصری خواتین ہرچیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔ ایک چیمپئن کو شکست دینا میری کامیابی ہے۔ میں نے اس کھیل کے عالمی چیمپیئن امریکہ کی کھلاڑی کو شکست دی۔ میں حاملہ ہونے کے دوران کھیلنے والی واحد خاتون نہیں ہوں۔