
ارسلان سدوزئی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بیشتر کی شکایتیں آنے لگیں ۔۔ وزارت اوورسیز حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکشاف بھی سامنے آگیا ۔۔ حکام نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ٹک ٹاکس بنانے پربھی تحفظات کا اظہارکردیا ہے ۔۔
بیرون ملک پاکستانی کیا کیا کارنامے سرانجام دیتےہیں۔۔؟ وزارت اوورسیز حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے اجلاس میں شکایتوں کےانبارلگادیئے
کمیٹی کا اجلاس سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا۔۔ جس میں سیکرٹری وزارت اوورسیزنے انکشاف کیا کہ یو اے ای میں میں پچاس فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہیں ۔۔۔ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں۔۔ پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے دوسرے ملکوں کے ورکرزکو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
وزارت اوورسیز حکام نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹک ٹاکس بنانے کی شکایت بھی لگائی ۔۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں۔۔ پاکستانی شہری وہاں لوگوں کے لباس پر ٹک ٹاکس بناتے ہیں۔
حکام کے مطابق عراقی سفیرنے بھی پاکستانی شہریوں کے رویے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے جبکہ سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاری، بیمار لوگوں اورکسی ہنر کے بغیر افراد نہ بھیجے جائیں۔