
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے بونٹ کی وجہ سے حادثات پیش آ سکتے ہیں ،اس خدشے کے تحت ٹیسلا نے اپنے 18 ہزار بکے ہوئے یونٹ واپس منگوا کر تکنیکی خرابی دور کرنے پر کام شروع کر دیا ۔کمپنی نے اپنی گآڑی کا ماڈل تھری، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کو مارکیٹ سے واپس منگوایا ہے
صارفین کے مطابق ان کے بونٹ کھولنے پرضرورت سے زیادہ کھل جاتے ہیں۔اور بالخصوص جب گاڑی تیز رفتار پر ہو تو یہ مسلہ سامنے آیا ہے ۔
تاحال کمپنی کی کسی گاڑی کو بھی اس تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش نہیں آیا لیکن اس کے باوجود 18 ہزار یونٹ واپس منگوا لیے گئے ۔