
کابینہ ڈویژن کے ذیلی ادارے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی مالی سال 24-2023 کے دوران کارکردگی سامنے آ گئی۔۔۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کے تحت 34330 ہاؤسنگ یونٹس منظور کی گئیں۔۔۔ سی ڈی اے، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کے تحت 9320 ہاؤسنگ یونٹس زیر تعمیر ہیں۔۔۔ پیری اربن منصوبے کے تحت اب تک 9098 یونٹس کی منظوری دی گئی۔۔۔ نجی رقبوں پر 27 ہاؤ سنگ یونٹس کو اہلیت کے سرٹیفیکٹ دئے گئے، 32 کی منظوری دی گئی۔۔۔ اخوت فاؤنڈیشن کے تحت 25583 گھر مکمل کئے جا چکے ہیں۔۔۔ گھروں کی تعمیر کے لئے منصوبے کے تحت اب تک 120 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جب کہ منصوبے کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے نجی شعبے نے 339 تجاویز فراہم کی ہیں، مالی سال 24-2023 کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے 2428 شکایات کا ازالہ کیا۔۔۔۔