
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹ گیا ۔ پورے بنگلہ دیش میں پھیلے مظاہروں کے دوران مظاہرین اسمبلی ، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سمیت متعدد اہم عمارات میں دخل ہوئے اور وہاں فرنیچر ، سمیت دیگر سامان لوٹ لیا ۔۔ یعنی جس کے ہاتھ جو لگا ۔۔ وہ ساتھ لے گئی ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض مظاہرین کے ہاتھ ایسی چیزیں بھی لگ گئیں جو ان کے کام کی تونہیں ہیں البتہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے ۔
سب سے زیادہ وائر ہونے والی تصویر جس پر تنقید بھی ہورہی ہے اس نوجوان کی ہے جو ۔۔چولی ، برا۔۔ ہوا میں لہرا رہا ہے ۔ بعض صارفین بالخصوص خواتین اس نوجوان پر کڑی تنقید کررہے ہیں ۔ کہتی ہیں بھلا یہ بھی کوئی چرانی والی چیز ہے ۔
ایک اور نوجوان انڈر ویئر اٹھاتے بھاگتا نظر آرہا ہے ۔ ۔یہ نوجوان بار بار انڈر وِیئر کو لہرا رہا ہے۔
اسی طرح کئی ایسے مناظر دیکھے گئے جن میں بعض مرد خواتین کی استعمال کی چیزیں اٹھائے دیکھے گئے ۔
مظاہرین شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سے بکریاں ، ہنس ، خرگوش ، مرغیاں تک لے گئے۔
اور یہاں سے ان کے انڈر گارمنٹس بھی نہیں چھوڑے گئے ۔۔۔
شیخ حسینہ اور ان کی بہن جب ملک سے بھاگنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں۔ ان اٹیچیوں میں کیا تھا ،یہ سب سے بڑا سوال ہے ۔