
چیف کمشنر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت راول ڈیم میں مچھلیوں کی اموات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔۔۔ اجلاس میں ای پی اے، پنجاب سمال ڈیمز، فیشریز ڈیپارٹمنٹ اور واسا راولپنڈی کے افسران نے شرکت کی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مچھلیوں کی اموات ممکنہ طور پر پانی میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے ہوئی تاہم اس کا حتمی تعین رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ چئیرمین کا کہنا تھا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے کی گئی سٹدی کی ای پی اے سے جلد از جلد ویلیڈیشن کروائی جائے۔ پانی میں آلودگی کو روکنے کے لئے ویٹ لینڈ سائیٹس کو از سر نو بحال کیا جائے۔۔۔ کورنگ نالے اور راول ڈیم میں بہنے والے دیگر نا لوں میں کوڑا پھینکنے کی روک تھام کے لئے دفع144 لگانے کا فیصلہ۔ ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے کی سربراہی میں راول ڈیم پانی کی آلودگی کے تدراک کے لئے خصوصی سیل قائم۔