
درخواست میں ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184 تین کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔۔۔خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے۔۔۔بارہ جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشتیں تحریک انصاف کا حق ہے۔۔۔درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔