
متازع ڈرامہ سیریز ‘برزخ’ میں ہم جنس پرستی جیسے موضوع کی منظر کشی کرنے پر اداکاروں، رائٹر و ڈائریکٹر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب معروف اداکارہ مشی خان نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔
مشی خان سوشل میڈیا پر خاصہ متحرک ہیں اور ویڈیوز میں ملک کے ہاٹ ایشوز یا اسکینڈلز پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔
ڈرامہ برزخ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ برزخ ڈرامے کا نام دیکھ کر لگا کہ ہمیں بہت خوبصورت ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس کچھ عجیب سی چیزیں دیکھنے اور سننے کو ملیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سازوں کی جانب سے یہ کہنا کہ ‘یہ انٹرنیشنل مارکیٹ، زی 5 کے لیے بنا ہے تو کون سے انٹرنیشنل ناظرین؟ اردو میں بننے والا ڈرامہ پاکستان اور بھارت میں ہی دیکھا جائے گا نا، اسے امریکا، افریقہ اور یورپ والے تو نہیں دیکھیں گے