
برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے ملک میں فسادات اور مظاہروں کے باعث پریشانی کا اظہار کردیا۔ ۔ صادق خان نے مقامی اخبارسے گفتگو میں کہا میں دکھی ہوں کیونکہ ان کی بیٹیوں کی نسل خوف محسوس کر رہی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بطور مسلمان سیاستدان وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں خود کو محفوظ نہیں تصور کرتا ہوں۔ اس وجہ سے میں پر وقت پولیس کی حفاظت کے ساتھ رہتا ہوں۔ دوہزار سولہ سے اب تک مجھے مختلف دھمکیوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
صادق خان نے بتایا کہ خطرے اور تکلیف کا احساس حالیہ دنوں کے واقعات سے دوگنا ہو گیا ہے۔ میری نسل کے بہت سے لوگوں کی طرح جب آپ کو آپ کے مذہب یا آپ کی جلد کے رنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے تو ان تبدیلیوں کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔
صادق خان نے مزید کہا پہلی مرتبہ میری دو بیٹیاں خوفزدہ تھیں۔ میں نے سوچا تھا کہ میں آخری نسل ہوں گا جو خوف محسوس کرے گا۔ اب صورت حال سے میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ انہوں نے سابق قدامت پسند سیاست دانوں پر غلط زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا۔