ہنزہ۔۔۔ سیلفیوں کا جنون نے خاتون افسر کو وہ کام کرنے پر مجبور کردیا جس پر لوگ ان پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ حکام بالا سے خاتون کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں
تفصیلات کے مطابق پر گلگت بلتستان کے ایک اہم سیاحتی مقام پر اے ایس پی نادیہ جنید نے سڑک کے درمیان فوٹو شوٹنگ کے لئے دونوں اطراف سے ٹریفک روک دی۔ دونوں اطراف گاڑیاں رک گئیں تو سیاح پولیس خاتون اور انکے ساتھی اہلکاروں کے منہ تکتے رہ گئے ۔
پولیس خاتون کی فوٹو شوٹنگ ختم ہونے تک سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سیاحوں نے آٸی جی پی گلگت بلستان سے اس کی تحقیقات کرانے اور فوٹو شوٹ کے دوران ٹریفک کو روکنے والے پولیس افسر کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔