
آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاورکا اجلاس ہوا جوعوامی ایشوز کے بجائے ایک خاتون کے لباس سے متعلق بحث پر ختم ہوا ۔۔۔
ہوا یوں کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے اجلاس میں شریک کےالیکٹرک کی خواتین کے ڈریس پر اعتراض اٹھایا ۔ انہوں کہا کہ کے الیکٹرک کی خاتون کو اس
طرح کے لباس میں اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیئے۔۔ لباس کے حوالےسے بھی ایس او پیز ہونے چاہیئے۔۔۔۔
کمیٹی میں معاملہ رفع دفع تو ہوگیا لیکن پھر خاتون کے لباس پرسیاست شروع ہوئی ۔ مسلم لیگ ڈریس پر اعتراض کے معاملے کو لیکر پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑی ۔ پہلے وزیر اطلاعات عطاتارڈ نے پی ٹی آئی رہنما کے رویہ کو ہتک آمیز قرار دیا پھر کچھ دیر بعد اجلاس میں بنفس نفیس شامل طارق فضل چوہدری کو بھی واقعہ کی مذمت کا خیال آیا ۔۔ دونوں نے اقبال آفریدی کو اپنے اس رویہ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ یہ تو رہی سیاست جو سیاست دان ہی جانے ۔۔۔ البتہ یہ معاملہ سیاست سے کو کچھ کے بھی ہے۔
کمیٹی کے اجلاس کی فوٹیجز میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر خاتون کے لباس میں ایسا کوئی نقص نظر نہیں آرہا ہے۔ پھر خاتون کے لباس پر بھلا انگلی کیوں اٹھی ..؟؟
کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کو چیک کیا تو معلوم ہوا اجلاس میں شامل ہونے والی خاتون کےالیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز آفیسر سعدیہ دادا ہیں ۔۔ خاتون انتہائی خوبصورت اور دلکش بھی ہے ۔۔ بھر پور زندگی جینے والی عورت ہے ۔ خود کو مینٹین رکھا ہے اور وقت اور زمانے کے ساتھ قدم رکھنے والے جاندار خاتون ہے ۔۔ اس نے قیمتی لباس ضرور پہنا تھا جو اس پر خوب جچ رہا تھا تب ہی تو وہ کسی ہالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں دکھ رہی تھی ۔
اجلاس میں بجلی کمپنی کی خاتون کے ڈریس نے اراکین پر بجلی کیوں گرا دی ۔ کیا لباس میں سراخ تھے یہ اتنا حریر کہ جسم کے اعضا نظر آرہے تھے ۔۔۔ بظاہر ایسا کچھ نہیں ۔۔ ہاں البتہ دیکھنے والوں کی آنکھوں میں شرارت تھی ۔۔ مستی تھی ۔۔۔
شہوت بھری نظروں نے بکھرے زلفوں اور جاندار جسم والی خاتون کو کیا دیکھا ۔۔۔ اس کے ہوس کے ہوش اڑ گئے ۔۔ اسے بھرے ہال میں سامنے بیٹھی بھرپور جسامت والی عورت برہنہ نظر آئی ۔۔ شاید دیکھنے والے کی آنکھیں اس کے انگ انگ کی سکینگ کررہی تھیں ۔۔
اب معاملہ طول پکڑے گا ۔۔ آگے بحث جاری رہے گی اور آئندہ اجلاسوں میں شامل خواتین بڑی احتیاط سے آئیں گی ۔۔ شاید برقعے میں یا مکمل چادر اوڑھ کر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ خواتین جانتی ہیں ۔۔ ان آنکھوں کو جو ان کی طرف اٹھتی ہے ۔۔ وہ جانتی ہیں کون کی نگاہ کس مقصد کیلئے ان کی طرف اٹھی ہے ۔۔۔۔۔۔