
معاشی بحالی منصوبے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف 14 اگست کو معاشی بحالی منصوبے کا اعلان کیوں نہ کرسکے؟؟ وزیر اعظم کے خطاب کا ابتدائی مسودہ تیار تھا، مگر قوم سے خطاب بھی اسی وجہ سے ملتوی ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند ماہ قبل اپنی کچن کابینہ کے ساتھ معیشت کی بحالی اور مستقبل کے معاشی ایجنڈے کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا تھا۔ وزیراعظم کی ہدایات پر پروفیسر سٹیفن ڈرکن نے کئی ماہ کی محنت سے ایک معاشی پروگرام تیار کیا۔ اس پروگرام کی وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے اس معاشی پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔ زرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اس معاشی پروگرام میں عوامی ریلیف نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ حکام کے مطابق اس پوری پالیسی میں ملکی معیشت کی بہتری کے اقدمات تو تجویز کیے گئے تھے لیکن اس میں عوامی مفاد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ حکام نے نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف کو اعلان نا کرنے کی درخواست کی۔