فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت  میں ہوا

0

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا، وزیر اعظم آفس میں فائر وال سے متعلق اجلاس کی دستاویز سامنے آگئی ،سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 22 اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے۔دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کےلیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے۔ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.