پہلا کشمیری کوہ پیما ۔۔ ولید نثار نے سپانٹک چوٹی سر کرلی
ولید نثار سات ہزار ستائیس میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کرنے والے پہلے کشمیری کوہ پیماہ بن گئے ۔۔
ولید نثار کا تعلق آزاد کشمیر کےعلاقہ باغ سے ہے ، روزگار کے سلسلہ میں دیار غیر میں مقیم ہے۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار سات ہزار میٹرکی بلندی پر کامیابی کا اعزاز ولید نے اپنے سر کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
آزاد کشمیر میں کوہ پیمائی کا نہ ٹرینڈ ہے اور نہ ہی اس طرز کی سہولیات میسر ہیں لیکن پھر بھی اپنی مدد آپ کے تحت ولید نے کامیابی حاصل کرکے یہ واضح کردیا کہ ہمت ہو تو کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے