
حویلی ۔۔۔جموں کشمیر لبریشن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ اپنے نے ضلع حویلی کی بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور ممبران بار سے ملاقات کی۔
صدر حویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخ شکیل ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل چوہدری خالد ایڈووکیٹ، نائب صدر مظہر فاروقی ایڈووکیٹ کی جانب سے عزت افزائی کی گئی۔
ان کے علاوہ سابق صدر جاوید اقبال راٹھور ایڈووکیٹ، سابق صدر شیخ سہیل مسعود ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، سابق صدر جمیل راٹھور ایڈووکیٹ، سابق صدر راجہ یاسر راٹھور ایڈووکیٹ، جناب شجاعت علی راٹھور ایڈووکیٹ، ضمیر راٹھور ایڈووکیٹ، میر عبدالعزیز ایڈووکیٹ، چنگیز خان راٹھور ایڈووکیٹ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ، سید احمد علی بخاری ایڈووکیٹ، بلال جاوید قریشی ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔
وکلاء کے ساتھ گفتگو میں جموں کشمیر لبریشن لیگ اورکے ایچ خورشید کی شخصیت پر سیرحاصل گفتگو ہوئی، وکلاء نے لبریشن لیگ کی دن بدن مقبولیت اورعوام میں پزیرائی کو سراہا۔ کے ایچ خورشید کی شخصیت اور ان کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں سابق ممبر آزاد جموں کشمیر بار کونسل چوہدری اختر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری حویلی بار ایسوسی ایشن چوہدری خالد ایڈووکیٹ کے حقیقی بھائی سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد انور کے انتقال پرملال پر دعائے مغفرت کی گئی۔