
سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے لے، نیشنل پارک میں موجود مونال اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے،سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے۔ ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کئے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں۔ ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے،ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔۔