شہید صحرائی مزاحمت اور قربانی کا پیکر تھے: الطاف حسین وانی

0

 

اسلام آباد: ممتاز حریت رہنما اور جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کے وائس چیئرمین الطاف حسین وانی نے شہید محمد اشرف صحرائی کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آج یہاں جاری ایک بیان میں الطاف وانی نے صحرائی اور ان کے خاندان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد جدوجہد آزادی کا ایک مجسم پیکر تھے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صحرائی ایک عظیم آزادی پسند اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے پرزور حامی تھے۔

وانی نے کہا کہ "ان کی زندگی بھر کی جدوجہد اور جدوجہد آزادی میں شراکت مزاحمتی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے”، وانی نے مزید کہا کہ شہید صحرائی کو تاریخ کشمیر میں ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنے نظریات سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے موت کو ترجیح دی ۔

صحرائی کی جیل میں اچانک موت کو حراستی قتل کا واضح کیس قرار دیتے ہوئے، اے پی ایچ سی کے رہنما نے کہا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی حکومتیں کشمیر میں سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے غیر قانونی حراستوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔

جے کے این ایف کے رہنما نے مقتول رہنما کے حراستی قتل اور اس طرح کے دیگر واقعات کی آزادانہ تحقیقات کے لیے اپنی پارٹی کے مطالبے کو دہرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.