
راولاکوٹ جانے والی مسافر کوسٹر کہوٹہ کے قریب گراری پل کے قریب سے نیچے جا گری ۔۔۔ گہری کھائی میں گرنے سے ابتدئی معلومات ے مطابق 25 افراد جاں بحق ہوئے ۔ جب کہ علاقہ مکینوں کے مطایق 35 افراد سوار تھے جن میں سے 29 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ریسکیو تفصیلات کے مطابق مرنے والوں منیں چھ خواتین جب کہ پندرہ مرد شامل تھے۔ حادثہ صبح سویرے 9 بجکر 35 منٹ پر ہوا جس کی اطلاع 1122 کو بھی کی گئی ۔تاہم مقامی لوگوں نے ریکسکو کا کام شروع کر دیا تھا۔
علاقہ مکینوں نے جائے حادثہ سے لاشوں کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کیا ۔ایک شخص جو زیادہ کریٹکل تھا اسے راولپنڈی شفٹ کیا گیا ۔ ترجمان اسپتال کے مطابق 3 میتوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا ہے ۔تاہم باقی لاشوں کو بھی جلد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔مائنڈ ڈاٹ پی کے سے عرفان قادر جو مقامی دکاندار ہیں انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بس میں ایک شخص ایسا بھی موجود تھا جس کی کچھ دن بعد شادی طے تھی۔ ماں سے فون پر آخری وقت بات کرتے ہوئے اس کے الفاظ تھے”ماں پریشان نہیں ہونا۔میرے پہنچنے پر انتظامات مکمل ہو جائیں گے” شاید یہ اخری الفاظ تھے جو ماں بیٹے کی بات ہوئی اس کے بعد بات ممکن نہ ہو پائے گی
حادثے پر وزیر اعظم سمیت ،مقامی ایم این اور ایم پی اے نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعاون اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔