نجم الدین خان خود میں ایک انجمن تھے. مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

0

((اسلام آباد ))مرحوم نجم الدین خان جو صحرائی خاندان کے چشم و چراغ تھے نے اپنے کردار و عمل سے تحریک آزادی اور قربانیوں کی لاج رکھی۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن یکجا کے زیر اہتمام ماہنامہ کشمیر الیوم کے دفتر میں مرحوم نجم الدین خان کی تیسری برسی کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔

تقریب میں کہا گیا کہ نجم الدین خان جو کہ تحریک آزادی کشمیر کے بے بدل قائد شہید محمد اشرف صحرائی کے بھتیجے تھے نے جسمانی معذوری کو کبھی حائل نہیں ہونے دیا اور اپنا سب کچھ اسلام کی آبیاری اور تحریک آزادی پر قربان کیا ۔ان کے والد صاحب بھی بھارتی تشدد کے باعث اس دنیا سے چلے گئے ۔ان کے بھائی عبدالقیوم خان جو کہ حزب المجاہدین کیساتھ وابستہ تھے نے بھارتی افواج کے خلاف ایک خونریز معرکے میں جام شہادت نوش کیا ۔ان کی بہنوں کو بھی بھارتی درندوں نے نہیں بخشا جبکہ شہید محمد اشرف صحرائی کے فرزند آرجمند جنید صحرائی بھی تحریک آزادی میں اپنی جوانی قربان کرچکے ہیں۔یہ خاندان نفع نقصان میں پڑے بغیر اپنا سب کچھ قربان کرچکا ہے۔ان قربانیوں کی حفاظت ہر کشمیری پر فرض اور قرض ہے.

 

تقریب میں کہا گیا کہ نجم الدین خان نے کبھی مایوسی کو اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیا۔ انہیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا اتنا ہی یقین تھا جتنا مشرق سے سورج نکلنے کا یقین ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مایوسی کو اپنے دل و دماغ میں کسی صورت جگہ نہ دی جائے اور اپنے سینوں کے اندر شمع کو جلائے رکھنا ناگزیر ہے تاکہ لاکھوں شہدا کے مشن کو پایئہ تکمیل تک پہنچایا جائے’ یہی شہدا اور تحریک آزادی میں دی جانے والی قربانیوں کو بہترین خراج ہوگا۔تقریب میں یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن یکجا کے ممبر شوکت علی ابو ذر کی حال ہی میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور ان کیساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے

 

۔تقریب میں ماہنامہ کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین ‘ یکجا کے صدر عبدالطیف ڈار’ دیگر عہدیداراں مقصود منتظر ‘ شوکت علی ابوذر’ شیخ حمید ‘ حیدر علی ‘ شجر خان اور محمد یاسین اور اصغر علی خان شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.