مشہور فٹبالر رونالڈو نے ٹاٹا امبانی کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا
مشہور فٹبالر نے یوٹیوب پر چینل لانچ کیا تو گھنٹوں کے اندر اندر انہیں سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن ملے۔
پہلے نوے منٹ میں انہوں نے ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کیے۔اس حوالے سے ان کا چیل پہلے نمبر پر رہا ۔
21اگست سے اب تک ان کے فالورز کی تعداد 42 ملین تک جا پہنچی ۔یہاں پر اگر دیگر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کریں تو ان کے ایکس پر 112.6 ملین ۔ انسٹاگرام پر 636 ملین سے زائد فالوورز ہیں ۔
رونالڈو یوٹیوب سے کتنے پیسےکما چکے
یوٹیوب سٹیٹس کے مطابق فی ویڈیو ہزار ویوز پر 2 سے 12 ڈالرز تک کما سکتے ہیں۔جو ویڈیوز اعلیٰ مسابقت میں آتے ہیں تو ان ویڈیوز سے ممکنہ اشتہار کی آمدنی 6 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔اگر یوٹیوب ہزار ویوز پر 6 ڈالر پے کرے تو ویڈیوز پر 10 لاکھ ویوز کے لیے تخمینی آمدنی 12 سو سے 6 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔
مشہور فٹبالر نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے جس کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ انہوں نے اب تک کئی سو ملین ڈالرز کما لیے ہیں۔