آزاد کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سنہری موقع.. ستمبر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ
کیمپ کی نگرانی ارجنٹائن ٹیم کے کوچ کریں گے. وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ
مظفرآباد…
وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی ذہنی و جسمانی نشونما و ہم اہنگی میں اضافے کے لۓ آزاد کشمیر بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
محکمہ سپورٹس نے رواں برس نوجوانوں میں کھیلوں کے مقابلے تیزی سے کروائے۔ یکم ستمبر سے راولاکوٹ کی سرزمین پر غازی ملت سٹیڈیم میں انڈر 16 تا 20 کے نوجوانوں کے لۓ کیمپ لگا رہے ہیں۔
اس کیمپ کی نگرانی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کوچ کریں گے ۔ ارجنٹائن قومی ٹیم کے کوچ خصوصی طور پر شرکت کر کے نوجوانوں کو مقابلے کے لۓ تیار کریں گے۔
وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ نے مزید کہا کہ محکمہ سپورٹس نے 8 مئ کو بھمبر میں ٹورنمنٹ کروایا جہاں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کیھلوں کے مقابلاجات میں بھرپور حصہ لیا۔قبل ازایں ہم نے برہان وانی شہید ٹورنمنٹ کروایا، پلندری میں بھی نوجوانوں کے درمیان مقابلہ جات کرواۓ، ان کا کہنا تھا کہ گنگا چوٹی کے مقام پر ونٹر فیسٹیول نے ثابت کیا کہ کشمیری ہر طرح کے موسم کی سختی برداشت کر سکتے ہیں۔
عاصم شریف بٹ نے کہا کہ آزادکشمیر میں محکمہ سپورٹس وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی خصوصی ہدایت پر کام کر رہا ہے۔ہمارا مقصد آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لۓ وہ ماحول مہیا کرنا ہے جہاں وہ آزادی سے کھلیں ۔ حکومت ان تمام تر سرگرمیوں کے لۓ ہر قسم کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن سپورٹ کیا جو ہم سب کے لے قابل فخر ہے۔ محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مستقبل میں ایسے ہی نوجوانوں کے درمیان مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔