
سپریم کورٹ میں چترال میں زمین کے تنازع سے.متعلق کیس کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس نے کہادس سال سے یہ کیس زیر التوا ہے،آپ تین عدالتوں سے کیس ہارے ہیں،
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتیں آنکھیں بند کر کے فیصلے کرتی ہیں،
اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تقریر نہ کریں،میں انصاف کیلئے یہاں بیٹھا ہوں،
درخواست گزار نے کہا کہ تاریخ دے دیں کیونکہ وکیل پشاور میں ہے اور اس نے فائل پتا نہیں کہاں رکھی ہے،میں چترال سے سیدھا یہاں آرہا ہوں چیف جسٹس نے کہا کہ ،آپ دور سے آئے ہیں اس لیے چاہتے ہیں آپ کا کیس سنیں،
سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو ایک مہینے کا وقت دے دیاکیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی