وزیراعظم آزاد کشمیر بلدیاتی نظام ناکام کرنا چاہتے ہیں ۔۔ حامد کشمیری
مظفر آباد ۔۔۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد فنڈز کی عدم دستیابی نے بلدیاتی نمائندوں صدائے احتجاج بلند کرنے پر مجبور کردیا ۔۔ کونسلر حامد کشمیری نے مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ریاست کا وزیر اعظم یہ کہہ رہا ہو کہ بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز اور اختیارات دے کر کیا ہم ریڑھی لگائیں گئے وہاں بلدیاتی نظام کیسے بہتر ہو سکتا ہے۔ میں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ اس لیے لیا تھا کہ لوگوں کے کام کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران نہیں چاہتے کہ بلدیاتی نمائندے لوگوں کے کام کریں ۔ بجٹ میں شامل اربوں اور کروڑوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں یہ عوام کو ان سے پوچھنا چاہے
حامد کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو 10 لاکھ روپے دیے گئے مجھے جو پیسے ملے گروانڈ پر لگائے لیکن حکومت کی جانب سے یہ معمولی رقم بلدیاتی نمائندگان کے لیے رکھنا ان کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی نظام سے یہاں کا بلدیاتی نظام خراب ہے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے لیکن حکمران اختیارات دینے کو تیار نہیں۔۔۔