
اسلام آباد ۔۔ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں کہ میں نے آج فیصلہ کیا تھا کہ اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بات کروں گا لیکن بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں ہے، پارلیمنٹیرینز نے خود کہا کہ بلوچستان ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا نمائندہ ہوں۔۔۔اسپیکر اپنے لوگوں کے مسائل پر بات ہی نہیں کرنے دیتے۔۔۔ ایسی سیاست سے بہتر ہے پکوڑوں کی دکان کھول لو۔۔۔۔۔
اختر مینگل نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کو پیش جمع کرادیا۔۔۔۔۔استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔۔۔ استفعفے میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی جانب سے ہمیں مسلسل پسماندہ اور نظر انداز کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ میری یہاں موجودگی اب ان لوگوں کے لیے کوئی کام نہیں کرتی جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں۔اس لیے گزارش ہے کہ میرا استعفیٰ قبول کر لیں۔بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی نصیب ہو۔
اختر مینگل کے استعفے کی خبر ایوان کی راہداریوں میں گونجی تو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی فوری طور پر انکے پاس پہنچے اور منانے کی کوشش کی ۔۔۔عرفان صدیقی بولے آپ جیسے لوگوں کی ہمیں اشد ضرورت ہے جس پر اختر مینگل نے جواب دیا کہ اب ہم استعمال نہیں ہونگے۔۔۔۔