
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کئی روز سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ کل سے آج تک درجنوں وفود آئے ملاقاتیں کیں اور واپس لوٹے ۔۔۔
آج صبح حکومت کا وفد مولانا کے در پر پہنچا لیکن جواب ملا ۔۔ نو ۔۔
پھر آنیاں جانیاں لگی رہیں ۔۔۔ کبھی حکومت تو کبھی اپوزیشن رہنما مولانا کا درشن کرتے رہے لیکن جواب ۔۔ پھر ۔۔ نو
اب وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے بڑے بھاءی مہاں نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع ہے ۔ میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے جائیں گے،
اس سے پہلے حکومت وفد کی مولانا کے گھر آمد ہوئی لیکن وہ مولانا کو منانے میں ناکام رہے
پھر اپوزیشن کا وفد گیا لیکن واپس لوٹے خالی ہاتھ ۔۔