آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائزعیسی کو بچانا ہے،عمران خان

0

راولپنڈی ۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسی کو بچانا ہے،

آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط کیے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے،

صحافی کے اس سوال پر عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہئیے تھی، ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، اس وقت میں اور اس میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسی کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے۔ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ڈو اینڈ ڈائی ہے ۔ اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں،

وزیر اعلی کے پی نے سیرت کانفرنس بلوائی،افغان قونصلر نے شرکت کی لیکن قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے،جو سفارتی اداب کے خلاف ہے،

اس سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چھوڑو اسکو،یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمھیں اسکی پڑی ہے۔ ملک کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو،

Leave A Reply

Your email address will not be published.