
پشاور۔۔۔سیکیورٹی حکام کے مطابق فیض حمید کا کورٹ مارشل ہورہاہے، فیض حمید پر الزام ہے کہ سیاسی ایما پرکام کررہے تھے،فوج کا حکومت میں برسراقتدار جماعت سے غیرسیاسی تعلق ہوتا ہے،فوج آئین کی وفادارہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی، افغانستان میں ایک درجن سے زائد دہشتگرد تنظیمیں ہیں، دہشتگرد افغانستان سے آکر حملے کرسکتے ہیں، مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی بنایااور مخالفین کے خلاف کارروائی کی۔۔۔
حکام کے مطابق ٹی ٹی پی سے مذاکرات فوج نے نہیں اس وقت کی حکومت نے کئے تھے۔ ہم جواب مانگ رہے ہیں ہمارا خون بہانے والوں سے مذاکرات کیوں کیے گئے؟