
راولپنڈی ۔۔۔لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے جلسہ کے ایک دن پہلے بڑی دھمکی دے دی ۔۔۔ کل لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں ۔۔۔۔
اسٹیج سجنے سے ایک دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے خدشات کا اظہار ۔۔۔
اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ جلسے کی اجازت نہ ملی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے ۔۔ سپریم کورٹ اور جمہوریت کو بچانے کے لیے لاہور میں جلسہ ہوگا۔۔۔
سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے جلسے سے متعلق ساتھ دھوکہ کیا گیا۔۔ پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا
بانی پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کو جمہوریت کُش قرار دیا
کہا ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بے نقاب ہوئی ہے۔۔ جو یہ کررہے، یہ جمہوریت کی تباہی نہیں تو کیا ہے؟ مارشل لاء میں بھی ایسا نہیں تھا۔۔۔ آٹھ فروری کے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں ۔۔۔مشرف کا الیکشن انکے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا
سابق وزیراعظم کی چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر بھی کڑی تنقید ۔۔ بولے قاضی فائز عیسیٰ اور سکندر سلطان راجہ ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔۔ آئینی ترمیم کا براہ راسٹ بینفشری قاضی فائز عیسی ہیں