جب تک گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ نہیں دیا جاتا ، ٹیکس نہیں دیں گے۔۔
پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے سینئر پروفیسر اجمل حسین نے کہا ہے کہ جی بی متنازعہ علاقہ ہے، ہمیں بنیادی جمہوری حقوق بھی حاصل نہیں ہیں ، جب تک گلگت بلتستان کو صوبے کا سٹیٹس نہیں دیا جاتا کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ ہمیں صوبے کا درجہ دیا جائے ،صوبہ بنائے،جتنے ٹیکس ہونگے دینگے
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خالد خورشید کی حکومت گرانے کی کڑی پاکستان سے ملتی ہے۔ گلگت بلتسان میں بھی پی ٹی آئی پر بڑا کٹھن وقت گزرا، ہمارے 60 فی صد رہنماوں نے پارٹی کو خیرباد کہا۔ہمیں بنیادی جمہوری حقوق بھی حاصل نہیں۔۔