یونیورسٹی طالبہ کی لاش 4 گھنٹے تک سڑک پر رہی؟؟

0

ہم اخلاقی طور پر گری ہوئی قوم ہیں۔ کل صبح اٹھ بجے نواز شریف یونیورسٹی ملتان میں مناہل نام کی لڑکی جو کہ بائیک پر یونیورسٹی اتی تھی کا یونیورسٹی بس سے ایکسیڈنٹ ہوا۔ جس میں ساری غلطی بس ڈرائیور کی تھی۔ اور مناہل موقع پر یہ اللہ کو پیاری ہو گئی۔ 

اس کے بعد تین چار گھنٹے تک مناہل کی ڈیڈ باڈی روڈ پر ہی پڑی رہی جیسے کہ تصویر میں نظر ارہا ہے۔ ہاسپٹل تو دور کسی کو ہاتھ تک نہیں لگانے دیا گیا۔ اور نہ ہی لاش کے قریب جانے دیا گیا۔ یونیورسٹی سیکیورٹی افسران نے کہا کہ جب تک وی سی نہیں ا جاتے تب تک کوئی لاش کے پاس نہیں جائے گا۔ 

جب ویسی پہنچا تو اس کے فورا بعد لواحقین کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اس نے کہ وہ ڈیڈ باڈی اس صورت میں لواحقین کو دیں گے اگر یونیورسٹی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے گی۔ اور اس کو محض ایک حادثہ تصور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.