
اسلام آباد ۔۔۔۔
کرسٹی بیکری پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ لمحہ بہ لمحہ صحافی حضرات اپ ڈیٹس دینے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔۔بیکری میں نوجوان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی یہاں کا رخ کرلیا۔
گزشتہ روزسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں کرسٹی بیکری کا ایک سیلر نوجوان چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی بیکری میں آمد پر پوچھا ہے کہ آپ فائز قاضی ہے ؟ اس کے بعد گستاخ نوجوان بے ادابی پر اتر آتا ہے اور ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جو لکھنے کے قابل نہیں ۔
ویڈیو وائرل ہونے کے دوسرے روز صبح سویرے پہلے میڈیا کے لوگ یہاں امڈ آئے اور یہاں سے لائیوایز لائیو کے ساتھ یوٹیوب کیلئے ویڈیوز بنائی ۔۔۔۔ اس کے بعد لوگوں بالخصوص پی ٹی آئی کے کارکنوں کا تانتا بندھا رہا ۔۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع بیکری شاپ پر کئی یوٹیوبرز نے بھی رخ کیا اور یہاں ریلیں بنائی