یتیم بچوںکی تعلیم اور تربیت ۔۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کا احسن کارنامہ

0

اسلام آباد۔۔

 

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ پاکستان میں ہزاروں یتیم بچوں کے لیے روشنی کی کرن بن چکا ہے۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن نہ صرف انہیں تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی کردار سازی، تربیت اور رہنمائی بھی کر رہی ہے تاکہ یہ بچے کل کے باکردار اور خودمختار شہری بن سکیں۔ یہ سب ان لوگوں کی بدولت ممکن ہو رہا ہے جو زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کو دل کھول کر سپورٹ کرتے ہیں اور یتیم بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

 

حالیہ "ینگ گارڈینز آف نیچر – بلڈنگ گرین سٹیزن شپ” کے عنوان سے یکم اکتوبر کو ایک روزہ دورہ اس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس دورے میں یونین کونسل تخت پری، راولپنڈی اور مکھڈ شریف، اٹک کے 42 یتیم طلبہ و طالبات کو اسلام آباد کے مختلف مقامات پر لے جایا گیا، جہاں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی ورثے اور سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں سیکھا۔ بچوں نے ٹریل 5 میں سیڈ بال بنانے کی سرگرمی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) اینیمل ریسکیو سینٹر کا دورہ کیا، فیصل مسجد میں صفائی مہم میں حصہ لیا، اور لوک ورثہ میوزیم میں پاکستانی ثقافت کی جھلک دیکھی۔

میڈیا کلب بحریہ یونیورسٹی کے رضاکاروں نے اس پروگرام میں بھرپور مدد فراہم کی، جس کے باعث اس دورے کا انعقاد نہایت خوش اسلوبی سے ہوا اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

بچوں نے اس دورے سے نہایت لطف اٹھایا اور نئے تجربات کے ساتھ واپس لوٹے۔ یہ سرگرمیاں بچوں کے اندر ذمہ داری اور معاشرتی شعور پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس دورے کے ذریعے یہ بچے ماحول کے تحفظ اور اپنے معاشرتی کردار کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکے۔

 

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی یہ کوششیں ان لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں جو ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہیں علم، تربیت اور سماجی ذمہ داریوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ یہ بچے کل کے لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی میں آپ کا کردار اہم ہے۔

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ ایک ایسے سفر پر رواں دواں ہے جس کا مقصد طلبہ کو زندگی کے ضروری ہنر فراہم کرنا اور انہیں باکردار شہری بنانا ہے۔ آپ کے تعاون سے یہ مشن دن بدن آگے بڑھ رہا ہے، اور ہم سب مل کر پاکستان کا مستقبل بہتر بنا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.