عبایا نہیں پہنوں گی،یوکرینی شطرنج پلئیر کاسعودی عرب جانے سےانکار

0

یوکرائن کے شطرنج کی کھلاڑی انا  موزیچک نے سعودی عرب میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کے اندر میں اپنے دو عالمی ٹائٹلز سے محروم ہو جاؤں گی کیونکہ میں نے سعودی عرب میں کھیلنے سے انکار کیا ہے،، میں نے دو خاص رولز کو ماننے سے انکار کیا ہے پہلا یہ کہ عبایا پہننا اور دوسرا ہوٹل سے نکلتے ہوئے ساتھ میں مرد کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ۔۔۔۔میں نے دونوں رولز سے اس لئے انکار کیا تاکہ میں دوسرے درجے کی شخصیت نہ لگوں۔۔۔۔میں اپنے اصولوں کو فالو کروں گی اس لئے میں چیس چیمپینشپ اور بلٹز چیمپین شپ میں حصہ نہیں لوں گی ۔۔۔۔۔۔گو کہ میں ان دو ٹورنامنٹس میں کھیل کر بہت سی دولت کما سکتی تھی،،، یہ سب کچھ بہت برا ہو رہا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی احساس نہیں کر رہا ، یہ سن 2017ء کی بات تھی لیکن اب سعودی عرب تیزی سے بدل رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.