
ذرائع کے مطابق کے پی پولیس کے چھ اہلکار مظاہرین کے ساتھ ملکر احتجاج کرتے رہے ،اہلکار آنسو گیس کے شیل بھی ساتھ لیکر آئے تھے۔
جنہوں نے مظاہرین سے ملکر اسلام آباد پولیس پر شیل بھی پھینکے ،اس کے علاوہ کے پی پولیس کے جو اہلکار احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ڈی چوک آئے انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا ۔۔۔۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اہلکار آنسو گیس، غلیلوں اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔
اٹک کے قریب کے پی پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کیا ۔جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔
ان 5 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے۔