
معروف انڈین پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر دل جیت لیے،یہ دوسرا واقعہ ہے جب دلجیت نے پاکستانی شائق کو سٹیج پر بلایا اور عزت افزائی کی ۔
جمعہ کے روز لندن میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دلجیت دوسانج نے سٹیج کے سامنے پاکستانی ایکٹرس ہانیہ عامر کو دیکھا تو انہیں اسٹیج پر بلا لیا۔
پہلے تو ہانیہ عامر نے ہاتھ جوڑ کر اوپر جانے سے انکار کر دیا لیکن دلجیت کے اسرار کرنے پر وہ اسٹیج پر چلی گئیں ۔یہ ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر شو سے لطف اندوز ہورہی ہیں ایسے میں بھارتی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرلیا۔دلجیت نے نہ صرف انہیں اسٹیج پر بلایا بلکہ ان کے لیے گانا بھی گنگنایا۔
اس سے قبل دلجیت نے ایک اور پاکستانی لڑکی کو شوز بھی گفٹ کیے تھے