
24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے ” بھکاری ایکٹ ” میں اسلام آباد سے لائے گئے مزید ملزمان کو رکھنے سے انکار کردیا۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مزید ملزمان نہ بھیجنے کے لیے خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد کو جلد سے جلد مکمل کی جائے۔ اڈیالہ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2174 ہےجبکے اس وقت جیل میں 7000ملزمان بند ہیں۔ بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ ملزمان معذور ،زخمی ، عادی منشیات،خواجہ سراء ہوتے ہیں جس سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔۔۔