
پاکستان کا دورہ کرنے والا اعلی سطح سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا وفد میں شامل کاروباری تجارتی و سرمایہ کار کل ایس آئی ایف سی کے زیر انتظام پاکستان سعودی عرب خصوصی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرے گا, بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈیول سعودی وفد کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے.سعودی عرب سے آنے والا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا سعودی اعلی سطح وفد 50 افراد پر مشتمل ہے جو کہ کل صبح ایس آئی ایف سی کی جانب سے انتظام شدہ خصوصی پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے کانفرنس کا ابتدائی سیشن کل صبح 8 بجے شروع ہو گا جبکہ ابتدائی سیشن سے مہمان سعودی وفد کے سربراہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری خطاب کریں گے کانفرنس میں پاکستانی حکام سعودی وفد کو متوقع سرمایہ کاری شعبوں پر بریفنگ دیں گے وزیر تجارت جام کمال بھی ابتدایی سیشن کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کریں گے
زرائع کے مطابق کل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی بزنس ٹو بزنس ملاقاتین بھی شیڈیول ہیں,آئی ٹی, توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی, زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کے مشترکہ منصوبوں میں متوقع سرمایہ کاری کے معاملے پر بات چیت ہو گی جبکہ اس اعلی سطح سعودی دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتیں متوقع ہیں سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔