پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144نافظ،تمام سکول کالجز بند ہوں گے

0

پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔۔۔جاری نوٹفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔۔۔ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا۔۔۔ صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔ قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔ جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.