
ملک میں ملازمت کےمواقع نہ ملنا یا وجوہات کچھ اور، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اپریل 2022 سے 31 اگست 2024 تک کتنے افراد پاکستان سے باہر ملازمت کیلئے گئے ہیں ، تین سالوں میں 19 لاکھ 25 ہزار 4 سو 24 پاکستانیوں نے باہر جانے کیلئے بی ای اینڈ او ای کی جانب سے خود کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ اپریل 2022 سے 31 اگست 2024 7075 افراد سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے ملازمت کیلئے بیرونی ملک گئے ہیں۔ تین سالوں میں سب سے زیادہ پاکستانی جنوبی کوریا ملازمت کیلئے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں ملازمت اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہزار 9 سو 24 ہے۔ کویت 2 ہزار 3 سو 67 ، سعودی عرب میں 639 جبکہ جاپان میں 100 پاکستانی ملازمت اختیار کرچکے ہیں۔ تین سالوں میں قطر 28 ، بحرین 13، جبکہ لیبیا میں 4 پاکستانی ملازمت اختیار کرچکے ہیں۔۔