اسلام آباد میں ایک ہی دن بینک ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات
اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن میں قتل اور بینک ڈکیٹی کی بڑی واردات کے بعد تھانہ سنبل کے علاقے میں ایک اور مسلح ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ۔۔۔
مسلح ڈاکو الائیڈ بینک میں واردات کے بعد فرار ہو گئے۔۔۔ ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔ ڈاکو کیش چھین کر فرار ہوگئے ۔
اس سے قبل آج صبح جی نائن میں بینک ڈکیتی ہوئی جس میں ملزم نے وین سے کیش لانے والے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ اور کیس لیکر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگیا ۔۔۔