حکومت ججز پر واری ۔کروڑوں کی بارش کر دی
وفاقی حکومت جج صاحبان پر واری ۔۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کے کی ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیا
وزارت قانون کی جانب سے ججز کی ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ اڑسٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ جبکہ جوڈیشل الاونس چار لاکھ اٹھائیس ہزار چالیس روپے سے بڑھا کر گیارہ لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو تریسٹھ روپے کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ ججز کا ہاوس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ جوڈیشل الاونس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا۔ اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ ہے جبکہ پارلیمان کی جانب سے حال ہی میں پاس کیے گئے قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد چونتیس کردی گئی ہے تاہم ابھی تک دیگر سترہ نشستوں پر ججز کی تقرری باقی ہے۔