
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی ۔۔ بلوچستان میں شرپسندوں کے خلاف تگڑی کارروائیاں جاری ہیں ۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر کو ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثرطریقے سے نشانہ بنایا گیا۔۔ جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی فورسز کی اگلی گاڑی پر پھٹ گیا۔۔ جس کے باعث فرنٹ لائن پر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر اپنی جان قربان کردی۔۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے 28 سالہ میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔۔ جنہوں نے 8 سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔ شہید 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے ہے اور انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔ حوالدارنور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 3بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں