
میرپور ۔۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا اڈہ نہیں بننے دینگے ۔پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی آزادکشمیر میں کوئی جگہ نہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کشمیر سے خصوصی دلچسپی آج بھی وہ کشمیریوں کے لیے فکر مند ہیں ۔نوازشریف نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے فراخدلانہ وسائل فراہم کیے۔ پاکستان کے ساتھ وابستگی اور اس کے مفاد کے تحفظ کے لیے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ۔پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کسی عہدے یا مفاد کے لیے پاکستان کا نام نہیں لیتے یہ ہمارا نظریہ ہے ۔پاکستان نا ہوتا تو کشمیر آج غزہ کا منظر پیش کررہا ہوتا ۔