
بشری بی بی کی نا نا کرکے بھی سیاست انٹری ۔۔۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے تحریک انصاف کی باگ ڈور سنبھال لی
پارٹی قیادت پس منظر میں چلی گئی جبکہ سارا کنٹرول بشری بی بی کے ہاتھ میں آگیا ۔۔
چوبیس نومبر فائنل کال کی میٹنگ سے بشری بی بی کے خطاب کی آڈیو نے ان کے بیانیہ کا بھانڈا پھوڑدیا۔۔۔ غیر سیاسی ہونے کے تمام دعوے غلط نکلے
انہوں نے پشاور میں پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کے اجلاس میں اہم ہدایات دیں
یہ بھی بتایا کہ چوبیس نومبر کارکنوں کی وفاداری اور قربانی کا امتحان ہے ۔ جو ممبراحتجاج میں شمولیت کی ویڈیوز فراہم نہیں کرے گا اسے آئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ بشری بی بی نے ہر رکن اسمبلی کو اپنے ساتھ پانچ پانچ ہزار افراد لانے کا ہدف بھی دے دیا
ذرائع کے مطابق بشری بی بی سیاست میں مذہب، عقیدہ اور صوبائیت کا شاطر استعمال کی بھی ترغیب دے رہی ہیں۔ حتی کہ کارکنوں کو ریاست مخالف اقدامات پر اکسارہی ہیں ۔۔۔ ایسے میں یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ آیا چوبیس نومبر کا احتجاج آزادی کی تحریک ہے یا ذاتی مفادات کا کھیل ۔۔۔