
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے دس دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت اور دباو کا معاملہ بھی ابھی ثابت ہونا ہے ۔اس کے علاوہ ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔
بانی پی ؔٹی آئی پر الزام تھا کہ انہوں نے سن دو ہزار 18سے 22 کے دوران دیگر ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کو کم قمیت پر خریدا۔خت کیا۔ان کو ملنے والے تحائف میں سعودی عرب سے ملنے والی قیمتی گھڑی بھی شامل ہے جس پر خانہ کعبہ کا ماڈل بنا ہوا تھا اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت اندازے کے مطابق 60 سے 65 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔